Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج

ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس  سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے ڈان لیکس پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کی بریگیڈیئر(ر) محمد عربی کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی ۔
چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو پھر برقرار رکھتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں ۔
واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا ۔