Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ،فارکس ایسوسی ایشن نے بڑےبینک کوملوث قراردیدیا

ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ،فارکس ایسوسی ایشن نے بڑےبینک کوملوث قراردیدیا
July 6, 2017

کراچی (92نیوز)فارکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے کے پیچھے ایک بڑے بینک کے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

تفسذیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں ایک سوآٹھ روپے پچیس پیسے  کیسے ہوئےفارکس ایسوسی ایشن آف پاکستان  کے صدر نے سب کچھ کھول کررکھ دیا۔ ملک بوستان کا کہناہے کہ ایک بڑے ایکسپورٹرکوفائدہ پہنچانے کی کوشش کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا گیا اس سارے کھیل میں ملوث افراد کو سامنے لانے کے لیے اسٹیٹ بینک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

فارکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہے اور ڈالر 106 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔