Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپیہ 4 پیسے کمی

ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپیہ 4 پیسے کمی
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 4 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔

قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 20 پیسے ہوچکی۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں برتری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.19  روپے کمی دیکھنے آئی جو بعدازاں مزید کم ہوئی۔