ڈالر کی تاریخی بلندی معاشی تباہی کی علامت ہے، شہباز شریف

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے ڈالر کی تاریخی بلندی معاشی تباہی کی علامت ہے۔
شہبازشریف نے کہا روپے کی گرتی ہوئی قدر ثابت کررہی ہے معاشی پالیسی درست نہیں۔ جھوٹے اعدادوشمار دیئے جائیں تو معیشت کا دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ اگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے۔