Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈالر کی اونچی پرواز جاری ،مزید  10پیسے مہنگا

ڈالر کی اونچی پرواز جاری ،مزید  10پیسے مہنگا
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات بھی روپے کی قدر مستحکم رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 107 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اسکے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 06 پیسے اضافے سے 105 روپے 38 پیسے ہو گیا جسکی وجہ سے پاکستان روپیہ آج دباؤ کا شکار رہا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اُڑان اسی طرح جاری رہتی تو یہ نہ صرف ملکی قرضوں پر اثر انداز ہو گا بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی عدم استحکام کا شکار ہو  ں گی۔ واضح رہے 3 جولائی کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 فیصد اضافے سے 108 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔