Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈالرکے چمک دکھاتے ہی سٹیٹ بینک کانیا سربراہ آگیا، طارق باجوہ  گورنر اسٹیٹ بینک مقرر،نوٹی فکیشن جاری

ڈالرکے چمک دکھاتے ہی سٹیٹ بینک کانیا سربراہ آگیا، طارق باجوہ  گورنر اسٹیٹ بینک مقرر،نوٹی فکیشن جاری
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ڈالرکے چمک دکھاتے ہی سٹیٹ بینک کانیا سربراہ آگیا وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے طارق باجوہ کو پاکستان کے مرکزی بینک کا گورنر لگانے کی منظوری دیدی۔ طارق باجوہ خزانہ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری اور ایف بی آر کے چیئرمین بھی رہ چکے۔

تفصیلات کےمطابق دو روز قبل ڈالر نے چھلانگ لگائی اور روپے کی قدر گھٹائی سٹاک مارکیٹ میں بھونچال آیا تو حکومت بھی فوراً حرکت میں آئی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے کی تحقیقات کا اعلان کرڈالا۔

ڈالر کی اٹھکھیلیوں سے نمٹنے کےلئے حکومت نے 29اپریل سے سٹیٹ بینک کے گورنر کی خالی پڑی نشست بھر دی۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے سابق بیوروکریٹ طارق باجوہ کو مرکزی بینک کا سربراہ لگانے کی منظوری دیدی۔

طارق باجوہ گزشتہ ماہ 18جون کو 60سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے۔انہوں نے 1981ءمیں سول سروس جوائن کی  ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تھا۔ وہ بطور سول سرونٹ 36سال مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے آئے طارق باجوہ سابق سیکرٹری خزانہ۔ سابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اورسابق چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں۔ انہیں پنجاب کے سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر ا ہم عہدوں پر بھی کام کرنے کا تجربہ ہے۔ ان کا شمار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل اعتماد افسران میں ہوتا ہے۔

طارق باجوہ کی بحیثیت گورنر سٹیٹ بینک عہدے کی مدت تین سال کےلئے ہوگی۔