Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈائیلاگ ڈیڈلاک سے بہتر ہیں !!! مودی حکومت مسئلہ کشمیرکے حل میں سنجیدہ نہیں: میرواعظ عمرفاروق

ڈائیلاگ ڈیڈلاک سے بہتر ہیں !!! مودی حکومت مسئلہ کشمیرکے حل میں سنجیدہ نہیں: میرواعظ عمرفاروق
August 29, 2015
سرینگر (ویب ڈیسک) کشمیری رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ مودی حکومت مسئلہ کشمیرحل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ کشمیری نوجوان آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے بھارتی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے حالیہ پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کاذمہ دار مودی سرکار کو قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حریت دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کاحصہ نہیں تھی تاہم حریت کو بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ حریت رہنمانے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ کشمیری عوام کا ہے۔ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ ہمیشہ ڈیڈلاک سے بہترہوتا ہے اس لیے پاک بھارت مذاکرات جلدبحال ہونے چاہئیں۔