Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈائمنڈ لیگ: موفارا نے پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی، مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ گیارہ اعشاریہ سات سات سکینڈز میں طے کیا

ڈائمنڈ لیگ: موفارا نے پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی، مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ گیارہ اعشاریہ سات سات سکینڈز میں طے کیا
July 10, 2015
سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک) ڈبل اولمپک چیمپئن موفارا نے ڈائمنڈ لیگ میں پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی۔ خواتین کی دو سو میٹر کی ریس میں امریکا کی ایلے سن فلیکس فاتح رہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کے پانچ کلومیٹر دوڑ کے مقابلوں میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اور ڈبل اولمپک چیمپئن موفارا نے کامیابی حاصل کی۔ فارا نے مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ اور گیارہ اعشاریہ سات سات سکینڈز میں طے کیا۔ ایتھوپیا کے یومیف کیجیلکا دوسرے جبکہ کینیا کے ایڈون سوئی تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی دو سومیٹر کی ریس میں امریکا کی ایلے سن فلیکس فاتح رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ بائیس اعشاریہ صفر نو سکینڈ میں طے کیا۔ خواتین کی سو میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں بھی امریکی رنر ڈان ہارپر نیلسن نے فتح سمیٹی۔