Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈائمنڈ  ایتھلیٹکس لیگ : 100 میٹر ریس میں یوسین بولٹ نے میدان مار لیا

ڈائمنڈ  ایتھلیٹکس لیگ : 100 میٹر ریس میں یوسین بولٹ نے میدان مار لیا
July 22, 2017

ماناکو(ویب ڈیسک)موناکو میں ہونے والی ڈائمنڈ  ایتھلیٹکس لیگ کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کےیوسین بولٹ نے میدان مار لیا ،،دنیا کے تیز ترین انسان نے مقررہ فاصلہ صرف 9 اعشاریہ نو پانچ سیکنڈ میں طے کیا۔

تفصیلات کے مطابق موناکو میں ایتھلیٹکس کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،ایونٹ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی بڑی تعداد میں شرکت ، برق رفتار شرکا نے صلاحیتوں کا خوب لوہامنوایا۔

دنیا کے تیز ترین انسان کا ایک اور اعزازجمیکا کے یوسین بولٹ نے 100 میٹر ریس میں سب کو پیچھے چھوڑدیا،آٹھ بار کے  اولمپک چیمپئن موناکو میں  مقررہ فاصلہ  نو اعشاریہ نوپانچ سیکنڈ میں طے کیا۔

400 میٹر ریس میں جنوبی افریقہ کے  ویڈ وین نییکرک نے میدان مار لیا ،،اسٹار ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 43 اعشاریہ سات تین سیکنڈز میں طے کیا۔