Wednesday, September 18, 2024

ڈائریکٹرمصطفىٰ العقاد کی فلم دی مسیج اب سعودی سنیماؤں کی زینت بنے گی

ڈائریکٹرمصطفىٰ العقاد کی فلم دی مسیج اب سعودی سنیماؤں کی زینت بنے گی
June 8, 2018
ریاض (92 نیوز) ڈائریکٹر مصطفىٰ العقاد کی تاریخی فلم دی مسیج  کو سعودی عرب کے سنسر بورڈ نے پاس کر دیا جس کی کہانی حیات نبیﷺ کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو گی۔ دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کرنے والی یہ تاریخی فلم انیس سو چھہتر میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کہانی حیات نبیﷺ  کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم میں دین اسلام کے آغاز کے بعد پیش آنے والے اہم واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد بھی کیا  گیا تھا جسے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں چودہ مقامات پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس ریلیز کے بعد دی میسیج پوری دنیا میں دیکھی جانے والی فلم بن جائے گی تاہم کویت کی جانب سے اس پر پابندی تاحال برقرار ہے۔