چیک اور سوئس خواتین ٹینس ٹیمیں فیڈرل کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں
لندن (ویب ڈیسک) چیک جمہوریہ اورسوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں فیڈرل کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سوئس ٹیم اٹھارہ سال میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن چیک جمہوریہ نے میزبان رومانیہ کو تین دو سے شکست سے دوچار کیا۔
اب اس کاسیمی فائنل میں مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے اپریل میں ہو گاجس نے جرمنی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ سوئٹزلینڈ کی فتح میں بلنڈا بنجک اور مارٹینا ہنگس کا کردار کلیدی رہا۔ اب جرمنی کو دوہزار تیرہ کے بعد پہلی بار پلے آف کھیلنا پڑے گا۔