Friday, December 2, 2022

چیچہ وطنی: کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس کا انجن فیل

چیچہ وطنی: کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس کا انجن فیل
چیچہ وطنی (92نیوز)چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا صبح 6بجے چیچہ وطنی پہنچنے پر انجن فیل ہو گیا۔ 3گھنٹے تک ٹرین ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا انجن چیچہ وطنی پہنچنے پر فیل ہوگیا ۔ اس دوران مسافروں نے ریلوے ٹریکس کو سلیپس رکھ کربلاک کر دیا اور احتجاج کرتے ہوئے گو نواز گوکے نعرے لگائے۔ گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافر خواتین اور بچوں کا برا حال تھا،قریبی شہروں کے بعض مسافر بذریعہ ٹرانسپورٹ روانہ ہو گئےتاہم تین گھنٹے بعد خانیوال سے نیاانجن آنے پرتقریبا 9بجے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عوام ایکسپریس کا چیچہ وطنی پہنچنے کا ٹائم رات2بجکر25منٹ ہے جبکہ صبح 6بجے یہاں پہنچی تھی۔