Thursday, September 29, 2022

چیچہ وطنی : برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف طلبا کی احتجاجی ریلی

 چیچہ وطنی : برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف طلبا کی احتجاجی ریلی
چیچہ وطنی (92نیوز)چیچہ وطنی میں طلباء نے برماکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چیچہ وطنی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر ما کے معتوب مسلمانوں کا واحد گناہ اسلام سے وابستگی ہے۔ ان کی ریاستی سطح پر نسل کشی کے باوجود انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیدار برما میں انسانیت کی تذلیل پر خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ برما کے ستم زدہ مسلمانوں کی بے بسی قابل رحم جبکہ ترکی کے سوا مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی شرمناک ہے۔ مسلمان حکمران روز محشر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کیا جواب دیں گے۔