Friday, September 20, 2024

چین کے مسافر طیارے کی مینلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ ،جانی نقصان نہ ہوا

چین کے مسافر طیارے کی مینلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ ،جانی نقصان نہ ہوا
August 16, 2018
منیلا( 92 نیوز) چین کے مسافر طیارے نے منیلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی ، حادثے کے وقت طوفانی بارش ہو رہی تھی ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بوئنگ 737فلائٹ نمبر ایم ایف 8667  طیارہ چین کے ساحلی شہر ژیامن سے آرہا تھا کہ مینلا ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ کرنا پڑی ، طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا  البتہ جہاز کے انجن کے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔