Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین کے قونصل جنرل یوبورن کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

چین کے قونصل جنرل یوبورن کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
May 4, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چین کے قونصل جنرل یوبورن نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات اور تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماداور مخلص دوست ہے۔ جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں،46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخ ساز ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔