Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلہ ، 12افراد ہلاک

چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلہ ، 12افراد ہلاک
June 18, 2019
سیچوان ( 92 نیوز) چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک جب کہ  122 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ چینی  زلزلہ پیما مرکز کے  مطابق زلزلے کی تباہ کاریوں میں مختلف علاقوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے اور 122 زخمی ہوئے۔ ایمر جنسی مینیجمنٹ وزارت نے امدادی کارروائی شروع کر دی اور زلزلے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ۔ زلزلے کی وجہ سے کافی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد اب تک 4 آفٹرشاکس آچکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔