Saturday, July 27, 2024

چین کے صدر شی جن پنگ کا فوج میں کلین اپ کا حکم

چین کے صدر شی جن پنگ کا فوج میں کلین اپ کا حکم
August 4, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فوجی افسران اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخر تک بند کر دیں اور اپنی اصل پیشہ ورانہ  سرگرمیوں پر توجہ دے۔ صدر شی جن پنگ کے یہ احکامات فوج سے کرپشن ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔وہ پیپلز لبریشن آرمی کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔ صدر نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توجہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مرکوز کرے۔ چینی فوج نے ستر کی دہائی میں تجارتی سرگرمیاں شروع کی تھیں تاہم انیس سو اٹھانوے میں متعدد کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگا دی تھی۔