Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین کے سفیر کی شیخ رشید احمد سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

چین کے سفیر کی شیخ رشید احمد سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
August 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشد نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی سلامتی کیلئے اہم ہے اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خطہ بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھرپور معاونت دے رہی ہے۔

چینی سفیر نے وزیر داخلہ سے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر شیخ شید نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔