Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین کی پیپلزآرمڈ پولیس فورس کے سربراہ کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

چین کی پیپلزآرمڈ پولیس فورس کے سربراہ کی  ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات
August 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ جنرل وینگ ننگ نے کراچی کا دورہ کیا اور سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی، شہروں میں دہشتگردی اور پولیسنگ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چینی مہمانوں کو کراچی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی  جب کہ جنرل وینگ نے کراچی میں قیام امن وہم آہنگی کیلئے رینجرز اور عوام کی کوششیں قابل ستائش قرار دیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وینگ ننگ نے  کہا کہ کراچی آپریشن دیگر  ممالک کیلئے کامیاب ماڈل ہے ۔جنرل وینگ نے مزار قائد پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر  بھی چڑھائی۔