چین کی مصنوعی چاند کے اعلان کے بعد مصنوعی سورج کی تیاریاں شروع

بیجنگ (92 نیوز) چین نے مصنوعی چاند کے اعلان کے بعد مصنوعی سورج کی تیاریاں شروع کر دیں جو اصل سورج سے کئی درجے گرم ہو گا تاہم اسے خلاء میں نہیں بھیجا جائےگا بلکہ یہ سورج زمین پر ہی نیوکلئیر فیوژن کے پروگرامز کو آسان بنائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ مصنوعی سورج آئندہ سالوں میں 'نیوکلیئر فیوژن' کا ایک سستا اور بہترین ذریعہ ثابت ہو گا تاہم اسے مصنوعی چاند کی طرح خلا میں نہیں بھیجا جائے گا۔
نیوکلیئر فیوژن کے علاوہ ڈی ٹیریم اور ٹریٹیم کا استعمال کیا جا رہا ہے جو تابکاری مواد پیدا نہیں کرتے۔ لہذا اس نیوکلیئر فیوژن کے نتیجے میں ماحول دوست توانائی پیدا ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقے سے پیدا کی جانے والی توانائی روز بروز توانائی کے ختم ہوتے ذخائر کا مناسب حل ثابت ہو گی۔