Saturday, January 28, 2023

چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا،ڈونلڈ ٹرمپ

چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ہم نے چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ نیواورلینز میں کسان کنونشن کے ہزاروں شرکا سے خطاب  کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ  چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے امریکی کسان اور دیہی سیکٹر کو نقصان پہنچا جس کا تدارک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجارتی پالیسی سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا،ہم امریکی کسانوں اور دیہات میں رہنے والوں کو انکے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔چین امریکی سویا بین کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ چین کیساتھ تجارتی تنازع سے امریکی کسان بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امریکہ میں کم وبیش 32 لاکھ کسان ہیں، جن کی اکثریت  ٹرمپ کی حمایتی ہے۔