Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین کی طرف سے تحفےمیں دیئے گئے بیش قیمت فانوس کا افتتاح کردیا گیا

چین کی طرف سے تحفےمیں دیئے گئے بیش قیمت فانوس کا افتتاح کردیا گیا
December 17, 2016

 کراچی(92نیوز)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دوست ملک چین نے بیش قیمت فانوس کا تحفہ دیا  ۔ مزار قائد میں لگے اس فانوس کو آج صدر مملکت نے روشن کر کے افتتاح کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق اڑتالیس برقی قمقموں سے مزین اور آٹھ عشاریہ بتیس کلو گرام سونے سے سجا یہ فانوس چارمنزلہ ہے جس کی لمبائی  اکیاسی فٹ اور وزن ایک عشاریہ دو ٹن ہے۔ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ یہ  فانوس  چین   کی جانب سے جنوبی ایشیا کے عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دیا گیا ہے ۔