Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین کی تبت میں اصلی گولہ بارود سے جنگی مشقیں

چین کی تبت میں اصلی گولہ بارود سے جنگی مشقیں
July 18, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چین نے تبت میں اصلی گولہ بارود سےجنگی مشقیں کرکےدشمن کے ہوش اڑا دیئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی فوج نے اروناچل پردیش کی سرحد سے متصل تبت میں یہ مشقیں کیں جو11 گھنٹے تک جاری رہیں۔

ہندوستان ٹائمز کےمطابق ان مشقوں میں تیزی سے نقل و حرکت اور دشمنوں کے جہازوں کو تباہ کرنے کی تیاریاں کی گئیں۔اور یہ مشقیں بھارتی حکومت اور فوج کیلئے ایک پیغام ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین کے سرکاری ٹی وی نے جمعے کو ان مشقوں کے بارے میں رپورٹ نشر کی تھی۔ دو دن پہلے ہی چین نے بھارت کو خبردارکردیا تھا کہ اگر اس نےمتنازعہ علاقے سے فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسےشرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔