Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین کی ابھرتی فلم انڈسٹری نوجوان ٹیلنٹ کیلئے ہالی وڈ کا متبادل بن گئی

چین کی ابھرتی فلم انڈسٹری نوجوان ٹیلنٹ کیلئے ہالی وڈ کا متبادل بن گئی
April 18, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا کے ٹاپ فلم میکرز نے چین کی فلم انڈسٹری کو نیا ہالی وڈ قرار دیدیا۔ کیا چین عالمی فلم بندی میں نئے ٹیلنٹ کیلئے ہالی وڈ کی بجائے متبادل جگہ بن رہا ہے ؟ اس سوال کا جواب چین اور ہالی وڈ کے کئی فلم میکر ہاں میں دیتے ہیں۔ بونا فلم گروپ کے سی ای او یو ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین کی فلمی مارکیٹ قابل اور محنتی ہنرمند افراد سے بھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں نت نئے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں جبکہ ہالی وڈ نئے موضوع پر فلمیں دینے کے بجائے سیکوئلز سے کام چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہالی وڈ اور ایشین ڈائریکٹرز جنہیں ہالی وڈ میں جگہ نہیں ملتی وہ اپنے ٹیلنٹ کو آزمانے چین آتے ہیں کیونکہ چین سرمایہ کاری کے لحاظ سے موضوع ملک ہے۔ مسٹر یو ڈونگ بیجنگ میں فلمی دنیا کے بڑے ناموں سے سجی ایک تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ سیمینار میں برطانوی پروڈیوسر آئن سمتھ‘ امریکی اداکارہ نتالی پورٹ مین‘ جیمز شامس اور جوروسو اور دیگر نامور ہالی وڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔