Saturday, July 27, 2024

چین : کارگو ٹرک گھروں پر چڑھ گیا ، 6 افراد ہلاک

چین : کارگو ٹرک گھروں پر چڑھ گیا ، 6 افراد ہلاک
April 22, 2017
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے شمال مغربی علاقے ویگور میں ایک بڑا کارگو ٹرک گھروں پر چڑھ دوڑا حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق چین کے شمال مغربی علاقے جن جیانگ ویگور میں ایک بڑا کارگو ٹرک بے قابو ہو کر گھروں سے ٹکرا گیا حادثہ شوان قصبے میں پیش آیا کارگو ٹرک جب کنٹرول سے باہر ہو گیا تو ڈرائیور نے ٹرک سے چھلانگ لگا دی  جس کے بعد ٹرک گھروں سے جا ٹکرایا۔  حادثے کے بعد متعدد افراد گھروں کے ملبے تلے دب گئے  امدادی کارکنوں نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد چھ افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں ۔  ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیاگیا۔