Saturday, September 21, 2024

چین نے کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لیں

چین نے کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لیں
December 2, 2020

چین نے کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لیں  جو کہ شن جن ائیرپورٹ پر منتقل بھی کر دی گئیں ۔ چین کے حکام نے  اعلان کیا کہ  آرڈر ملنے پر ویکسین فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی ۔

ادھر برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا، فائزرکمپنی کی کورونا ویکسین اگلے ہفتے سے برطانیہ بھر میں دستیاب ہوگی، برطانوی ریگولیٹری ایجنسی نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی، ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے مقابل 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی یہ ویکسین استعمال کے لیے محفوظ ہے،برطانوی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔

برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی ویکسین کی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ شہریوں کو فی کس دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔

 ویکسین کا استعمال آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گا، اُدھر جاپان میں عوام کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا قانون منظور کر لیا گیا۔

فائزر کے سی ای او نے ویکسین کے استعمال کی اجازت کو عالمی وبا کیخلاف جنگ میں ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا ہے،فائزر اور بائیو این ٹیک افسران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دیں گے۔

اُدھر جاپان میں عوام کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا قانون منظور کر لیا گیا، ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی ویکسین بل کی منظوری دی ہے، ویکسین لگانے کی ذمہ داری مقامی حکومتوں پر ہو گی، جبکہ تمام شہری ویکسین لگوانے کے پابند ہوں گے۔