چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی

بیجنگ (92 نیوز) چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی۔ پابندی ایک ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 18 جنوری سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پابندی کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی۔ پی آئی اے کی 2 جنوری کی پرواز میں 10 کورونا متاثرہ مسافر پائے گئے تھے۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے ژی آن کی پرواز پی کے 854 میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایئر لائنز نے متعلقہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا تو چین پابندی میں توسیع کر سکتا ہے۔