Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین نے نوازشریف کی نااہلی کوپاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیدیا

چین نے نوازشریف کی نااہلی کوپاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیدیا
July 29, 2017

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا چین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ملکوں کی دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا  جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ دنیا بھر میں  گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران  پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان کی صورتحال پر پوچھے گئے سوال پر کہا امید ہے  کہ پاکستان کے تمام طبقے اور سیاسی جماعتیں ملکی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلی امور سے مناسب طور پر نمٹیں گی ۔ ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی  انکی اولین ترجیح ہوگی۔لو کانگ کا کہنا تھا کہ چین  پاکستان  دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ چین پاکستان کی مدد سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے کام کرتا رہے گا۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے نواز شریف کی نااہلی کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ۔ ترجمان  ہیتھر نوریٹ کا پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال پر کہنا تھا کہ امریکہ کو امید ہے کہ پاکستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پاجائے گا اور پاکستانی پارلیمنٹ نیا قائد ایوان منتخب کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔