بیجنگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ میزائل تجربے کے بعد چین نے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے وہاں سے کوئلے کی درآمد معطل کر دی ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ پابندی رواں سال کے آخر تک قائم رہے گی۔ کوئلے کی برآمدگی شمالی کوریا کی کمزور معیشت کے لیے اہم سہارا ہے۔
چین نے کوئلے کی درآمد پر پابندی شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کے قتل کے چند روز بعد لگائی ہے۔ شمالی کوریا کے حوالے سے مغربی ممالک اور امریکا کا خیال ہے کہ چین شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے تعاون کرکے ان پابندیوں کو مزید موثر بنا سکتا ہے۔