Friday, September 13, 2024

چین نے روسی صدر کو چائنیز آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ دے دیا

چین نے روسی صدر کو چائنیز آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ دے دیا
June 9, 2018
بیجنگ (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن نے چین کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ ، چین نے روسی صدر کو چائنیز آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ دے دیا ۔روسی صدر پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہیں چین نے اعزاز عطا کیا ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں دونوں بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان تعلقات ایک نیا رخ اختیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔دورے کے دوران چینی صدر کے ساتھ ٹرین پر سفر بھی کیا۔ دورے کے دوران روسی صدر اور میزبان چینی صدر نے تیز رفتار ہائی ٹیکنالوجی ٹرین پر بھی سفر کیا۔ اس موقع پر سبز چائے پیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ٹرین کے سفر میں وہ ہمیشہ رومینٹک ہو جاتے ہیں۔ اس دوران ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر سے زیادہ ہوئی تو چینی صدر نے اشارہ کیا کہ دیکھیں ہم 300 کلو میٹرکی رفتار سے سفر کر رہے ہیں۔ روسی صدر کے  ٹرین سسٹم اور شعبے کے بارے میں سوالات کئے۔ روسی صدر نے میزبان چینی صدر کے ہمراہ  ہاکی میچ بھی دیکھا۔