Saturday, March 2, 2024

چین نے دنیا کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح کر دیا

چین نے دنیا کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح کر دیا
October 23, 2018
بیجنگ  ( 92 نیوز) چین نے دنیا کے 55 کلومیٹر طویل  ترین سمندری پل کا افتتاح کردیا،یہ پل چین کو ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملاتا ہے۔ افتتاح کے  موقع پر چین کے صدر زی چن پنگ سمیت ہانگ کانگ اور ماکاؤ کے اعلیٰ حکام بھی زہوائی کی نئی بندرگاہ پر موجود تھے،چین کے صدر نے جیسے ہی پل کا افتتاح کیا تو اسٹیج رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا۔ آٹھ سال میں مکمل ہونے والایہ پل ماہرین تعمیرات کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پل سے 460 کلو میٹر کا طویل سفر 180  کلومیٹر میں تبدیل ہوگیا ہے۔