Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین نے جدید ساونڈنگ راکٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دیا

چین نے جدید ساونڈنگ راکٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دیا
April 27, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ساونڈنگ راکٹ (کن پینگ ون بی) خلا میں بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے نیشنل سپیس سائنس سنٹر نے جنوبی صوبے ہینن کے شہر ڈانزو کے لانچنگ پیڈ سے جدیدترین راکٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دیا ہے۔ راکٹ کے ہیڈ میں جدید کنٹرول سسٹم نصب ہے۔ چین نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ کی رینج اب تک بھیجے گئے راکٹس سے سو کلومیٹر زیادہ ہے۔ راکٹ نئے تجرباتی آلات سے لیس ہے۔ چین نے ساﺅنڈنگ راکٹ نہایت کم لاگت سے تیار کیا ہے۔ اسے سائنسی آلات کی ترسیل کے مقاصد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے اس سے قبل کن پینگ ون راکٹ 2013ءمیں خلا میں بھیجا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔