چین میں3ہزار سال پرانا تاریخی مقام دریافت

بیجنگ( 92 نیوز) چین کے صوبے فوجیان کے پِنگٹن نامی جزیرے سے تین ہزار سال پرانا تاریخی مقام دریافت ہوا ہے ۔
اس کے علاوہ اسی مقام سے 15 سوسال پرانے ایک مقبرے کے علاوہ 8سو سکوائر میٹر پر محیط ایک قدیم رہائشی علاقہ بھی دریافت ہوا ہے ۔
چینی ماہرین آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے اس جزیرے پر پہلے بھی انسان رہ چکے ہیں۔