Tuesday, September 17, 2024

چین میں یکے بعد دیگرے 17دھماکوں میں 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

چین میں یکے بعد دیگرے 17دھماکوں میں 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
October 1, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے جنوبی علاقے گوانگ شی کی لیوشنگ کاﺅنٹی میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ لیوشنگ کاونٹی میں سرکاری عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے تقریباً 17 دھماکے ہوئے۔ چینی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں 33 سالہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ چینی پولیس کے مطابق ڈاپو شہر کے آس پاس دو پہر کو تقریباً دو گھنٹے کے دورانیے میں ایک درجن سے زیادہ دھماکے ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس پہلو کی تفتیش کر رہے کہ ہوسکتا ہے بم پارسل میں رکھ کر بذریعہ ڈاک بھیجے گئے ہوں۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر سے لگتا ہے کہ بعض عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔