Thursday, September 19, 2024

چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، چھے افراد زخمی

چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، چھے افراد زخمی
April 7, 2015
چین (ویب ڈیسک) چین کے صوبے فوجیاں کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے چھے افراد زخمی ہو گئے جبکہ شام سات بجے لگنے والی آگ رات گئے تک بجھائی نہ جا سکی تھی۔ مقامی حکام کے مطابق آگ پیراکسیلین گیس کے پلانٹ میں لگی جس سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  پلانٹ کے بیس ہزار مکعب میٹر کے دو ٹینکوں میں آگ لگی جسے بجھانے کی کارروائی میں سات سو اسی فائر فائٹر اور ایک سو اکتیس فائر انجن حصہ لے رہے ہیں۔ فوجیاں صوبے کے نائب گورنر خود جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔