Wednesday, October 5, 2022

چین میں کنگ فو مارشل آرٹس فیسٹول کا انعقاد

چین میں کنگ فو مارشل آرٹس فیسٹول کا انعقاد
بیجنگ ( 92 نیوز ) دنیا بھر میں طرح طرح کے رنگا رنگ فیسٹیولز منائے جاتے ہیں  ، اسی طرح  چینی صوبہ ہنان کے کوہ سونگ میں  کنگ فو مارشل آرٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹول میں ملک بھر سے مارشل آرٹ کے درجنوں ماہر شامل ہیں، یہ افراد مختلف انداز میں کنگ فو آرٹ کا شاندار مظاہرہ کرکے سب سے داد وصول کررہے ہیں ۔ ایکشن سے بھرپور کنگ فو مارشل آرٹس فیسٹیول اگست کے آخر تک جاری رہے گا ۔