Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاہین ائیرلائن کو فلائٹس کی اجازت دیدی گئی

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاہین ائیرلائن کو فلائٹس کی اجازت دیدی گئی
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) 92نیوزکی کوششیں رنگ لے آئیں  اور چین کے شہر گوانگزو میں پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ۔  سول ایوی ایشن نے  مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاہین ایئرلائن کو فلائٹس کی اجازت  دے دی ۔سول ایوی ایشن  حکام کے مطابق مسافروں کو جلد واپس لانے کیلئے اجازت دی گئی ہے ،پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاہین ایئرلائن نے پی آئی اے سے رابطہ کرلیا۔ چین کے شہر گوانگزو   میں پھنسے پاکستانیوں کی مراد بر آئی،  سول ایو ی ایشن اتھارٹی  نے شاہین ائیر لائن کو مطلوبہ ضرورت کے مطابق پروازوں کی اجازت دے دی۔ چینل 92 نیوز  چین میں پھسنے  پاکستانیوں کی آواز بنا تو چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی  معاملے کا نوٹس  لیتے ہوئے مسافروں کو  پیر سے قبل وطن واپس  لانے کی ہدایت کر دی ۔ شاہین ائیر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث 3 سو  مسافر چین کے شہر گونزو کے  پھنس گئے تھے ، ترجمان شاہین ائیر لائن کا کہنا ہے مسافروں کو لانے کے  طیارہ جلد از جلد روانہ کردیا  جائے گا ۔