Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ، شاہین ایئر لائن کے مالک آئندہ منگل کو طلب

چین میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ، شاہین ایئر لائن کے مالک آئندہ منگل کو طلب
August 3, 2018
لاہور (92 نیوز) چین میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر عدالت نے شاہین ایئر لائن کے مالک کو آئندہ منگل کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوموار سے پہلے تمام مسافروں کو واپس لانے کا حکم دیتے شاہین ایئرلائن کے مالک کو منگل کے روز طلب کر لیا۔ شاہین ایئر لائن کے ریجنل ڈائریکٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ چین کے شہر گوانگ زو میں سعودی ائیر لائنز کے علاوہ تمام فلائٹس معطل کر دی گئیں تھیں، لاہور سے گوانگ زو کیلئے صرف شاہین ائیر لائنز کی فلائٹس جاتی ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے اسلام آباد سے گوانگ زو روزانہ چائنہ ائیر لائن کی پرواز جاتی ہے، شاہین ایئر لائن نے اگر پیسے بچانے ہیں تو الگ بات ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کوئی بھی جہاز سول ایوی ایشن کی منظوری کے بغیر نہ بھیجا جائے۔