Saturday, July 27, 2024

چین میں پانڈا کی تعداد میں اضافہ

چین میں پانڈا کی تعداد میں اضافہ
March 1, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے جنگلی حیات کے وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں پانڈا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ معدومی کے خطرے سے دوچار پانڈا کی نسل میں اضافہ باعث اطمینان ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق ملک میں دو سو اڑسٹھ پانڈوں کا اضافہ  ہوا ہے جس کے بعد نایاب جانور کی تعداد 1864 تک پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر کا کہنا تھا یہ بتانا مشکل ہے کہ گلوبل وارمنگ پانڈا کی آبادی پر کس حد تک اثر انداز ہو رہی ہے۔ ورلڈ وائلڈ فنڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت سولہ سو کے قریب پانڈا جنگلوں میں ہیں۔ ہم پانڈا اور اس کے قدرتی رہن سہن پر اثرانداز ہونے والے عوامل کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔