Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں نقلی آئی فون بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

چین میں نقلی آئی فون بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
July 28, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں امریکی الیکٹرانک کمپنی ایپل کے نقلی آئی فون بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے اور اس سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمپنی کے سینکڑوں ملازمین پرانے سمارٹ فونز کے پرزے نئے بنا کر آئی فونز کے طور پر برآمد کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان نقلی آئی فونز کی مالیت تقریباً 12 کروڑ یوان یا دو کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ واضح رہے کہ ملک میں بننے والی جعلی اور دونمبر اشیاءکو پکڑنے کیلئے چینی حکام نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے اور چینی حکام تمام کمپنیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنا ٹریڈمارک بنائیں تاکہ جعلسازی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ دوسری جانب چین اور امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر نقلی ساز و سامان کی آمد و رفت روکنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔