Saturday, July 27, 2024

چین میں نایاب مچھلیوں کو افزائش کیلئے دریا میں چھوڑ دیا گیا

چین میں نایاب مچھلیوں کو افزائش کیلئے دریا میں چھوڑ دیا گیا
April 16, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز ) چین میں شارک سے ملتی جلتی نایاب نسل کی مچھلیوں کوافزائش کیلئےدریا میں چھوڑدیاگیا، کئی سال تک لیبارٹری میں رکھی گئی 500 مچھلیوں کوصوبہ ہوبائےکے دریائے یانگ ژی میں چھوڑا گیا۔ حکام کے مطابق ان مچھلیوں میں ایک سے نوسال تک کی مچھلیاں شامل ہیں۔ مچھلی کی  یہ نسل 140 ملین سال پہلے یعنی ڈائنو سار کے دورمیں بھی پائی جاتی تھی ۔