Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں نامور صحافی نے ادارتی امور میں سرکاری مداخلت پر استعفیٰ دے دیا

چین میں نامور صحافی نے ادارتی امور میں سرکاری مداخلت پر استعفیٰ دے دیا
March 29, 2016
لندن (ویب ڈیسک) چین میں ایک نامور صحافی نے ادارتی امور پر سرکاری جماعت کی جانب سے مداخلت کرنے پر استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی یوشلوئی ”سدرن میٹرو پولس ڈیلی“ نامی اخبار میں کلچرل ایڈیٹر کے عہدے پر فائض تھے۔ صحافی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی مزید پیروی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بوڑھے ہو رہے ہیں اور برسوں سے گھٹنے ٹیک ٹیک کر اب ان کے گھٹنے بھی سہارا دینے کے قابل نہیں رہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے ”سدرن میٹروپولس ڈیلی“ کے فرنٹ پیچ ایڈیٹر کو ایک ایسی سرخی لگانے پر برخاست کر دیاگیا تھا جس میں مبینہ طور پر حکومت پر تنقید کا پہلو نکلتا تھا۔