چین میں مرچیں کھانے کے منفرد مقابلے کا اہتمام

ہنان ( 92 نیوز ) چین کے وسطی صوبے ہنان میں کھانے کے متوالوں کیلئے انوکھا فیسٹیول منعقد ہوا ، جس میں شرکا کو کوئی برگر، کیک یا پھل نہیں بلکہ مرچیں کھانا تھیں ۔
منفرد نوعیت کے اس مقابلے نے بڑے بڑوں کے کانوں سے دھواں نکال دیا جو ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے تیزی سے مرچیں کھاتے نظر آئے ۔
چین کے چلی کنگ نے صرف ایک منٹ میں 50 مرچیں ہڑپ کرکے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔