Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں فاشزم پر فتح کی شاندار تقریب، بیمثال پریڈ، شاندار فلائی پاسٹ، عالمی برادری کی شرکت

چین میں فاشزم پر فتح کی شاندار تقریب، بیمثال پریڈ، شاندار فلائی پاسٹ، عالمی برادری کی شرکت
September 3, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں فاشزم کےخلاف جنگ کی فتح کی سترویں سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں۔ تقریبات میں مسلح افواج کی بے مثال پریڈ دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر جنگی ہتھیاروں کی نمائش بھی ہوئی جبکہ جہازوں کا شاندار فلائی پاسٹ بھی ہوا۔ 1   تفصیلات کے مطابق چین میں فاشزم کیخلاف فتح کی سالگرہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، پاکستانی صدر ممنون سمیت 80 سے زائد ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اس شاندار تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ اور انکی اہلیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 2 تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کئی ممالک سربراہان مملکت اور حکومتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہیں۔ پہلی بار عوام کے سامنے جنگی سامان کو نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ پریڈ میں 12ہزار چینی فوجیوں اور سامان حرب کے علاوہ دیگر ملکوں سے آئے فوجی دستے بھی شریک ہوئے۔ 3 4