Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین میں عہدہ صدارت کیلئے مقررہ معیاد کو ختم کردیاگیا

چین میں عہدہ صدارت کیلئے مقررہ معیاد کو ختم کردیاگیا
March 11, 2018

بیجنگ ( 92 نیوز ) چین میں عہدہ صدارت کیلئے مقررہ میعاد کو ختم کردیا گیا ، موجودہ صدر شی جن پنگ اب تاحیات عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تاریخ ساز فیصلہ  کیا گیا ۔ صدارتی عہدے کی میعاد ختم کرنے کے حق میں 2958 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ رائے شماری میں 3 ارکان نے حصہ نہیں لیا ۔

چین کے آئین کے تحت کوئی بھی شخص دو بار صدر مقرر ہوسکتا تھا ، جس کی میعاد پانچ پانچ سال رکھی گئی تھی  ۔

تاریخ ساز فیصلے کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ اب تاحیات اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں ، انہیں جدید چین کے بانی ماؤزے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جاتا ہے ۔

شی جن پنگ کے دور صدارت میں چین نے علاقائی سپر پاور بننے کے ہدف کو عبور کیا ، کئی  بدعنوان افسران اور وزراء سمیت پارٹی کے دس لاکھ کرپٹ افراد کو برطرف کرنے کے بعد وہ ملک کی ہر دلعزیز شخصیت بن چکے ہیں۔