Tuesday, April 30, 2024

چین میں عالمی تجارتی میلے کا آغاز ہوگیا

چین میں عالمی تجارتی میلے کا آغاز ہوگیا
September 6, 2020
بیجنگ (92 نیوز) چین میں عالمی تجارتی میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے میں موجودہ اور مستقبل کی جدیدترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔ فائیو جی ایٹ کے (8k) اور ورچوئل ریئلیٹی کے حیران کن استعمال نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد چین میں قومی اور عالمی سطح کی تجارتی سرگرمیاں بحال، جدید ٹیکنالوجی سے لیس عالمی تجارتی میلے کا آغاز ہوگیا۔ ٹریڈ فیئر2020 میں ایٹ کے، فائیو جی کے حیران کن استعمال نے دیوقامت روبوٹس اور ورچوئل ریئلیٹی کے مناظر کی ایسی نمائش کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ منتظمین کے مطابق اسپیس کرافٹ کی مدد سے خلا میں سفر کرنا ہو یا 221 قبل مسیح کے ٹیراکوٹا جنگجوؤں اور ان کے گھوڑوں کی بحالی جیسے حیران کن مناظر، پہلے انسان جو کچھ سائنس فکشن فلموں میں دیکھتا تھا اب وہ سب اپنی عام زندگی میں بھی دیکھ سکتا ہے۔ تجارتی میلے میں ونٹر اولمپک دوہزار بائیس کی رونمائی کے لیے پیش کیے جانے والے تھیم پارک کی ہائی لائٹس بھی دکھائی گئیں۔۔۔ روزمرہ زندگی کے استعمال کی چیزیں، ویڈیو گیمز اور دیگر نت نئے شاہکار بھی میلے میں پیش کیے گئے۔