Thursday, September 29, 2022

چین میں سنو بورڈنگ کے زبردست مقابلوں کا انعقاد

چین میں سنو بورڈنگ کے زبردست مقابلوں کا انعقاد

بیجنگ (92 نیوز) چین میں سنو بورڈنگ کے زبردست مقابلے  ہوئے ،مردوں میں  کینیڈا اور خواتین میں آسٹریا کی کھلاڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔

بیجنگ میں ہونے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے بہترین سنو بورڈرز نے حصہ لیا۔ آسٹریا کی اینا گیسر نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے مجموعی طور پر ایک سو پچھتر پوائنٹس حاصل کیے۔

مردوں کے ایونٹ میں مارک مک مورس نے کامیابی سمیٹی،کینیڈین سنو بورڈر نے  ایک سو ستاسی پوائنٹس کیساتھ ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔