Wednesday, February 21, 2024

چین میں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلہ شروع

چین میں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلہ شروع
April 22, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے شہر ویِفانگ میں 35 ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے  کا آغاز ہوگیا۔ جس میں دنیا بھر  سے ماہر پتنگ بازوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔ رنگا رنگ میلے میں سینکڑوں منفرد انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں ،  اس موقع پر مختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے ۔ پتنگ میلہ دس مئی تک جاری رہے گا ۔