Thursday, December 1, 2022

چین میں روبو ماسٹر 2016کے مقابلے  ،انجینئرنگ کے ہزاروں طلبا کی شمولیت

چین میں روبو ماسٹر 2016کے مقابلے  ،انجینئرنگ کے ہزاروں طلبا کی شمولیت
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے شہر’’ شین زین ‘‘میں انجئینرنگ کے طلبا کے مابین روبوٹس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے . تفصیلات کےمطابق چین کے شہر شین زین میں انجیئرنگ یونیورسٹیوں کے ہونہار طالبعلموں کے بنائے ہوئے روبوٹس کے درمیان دلچسپ مقابلے منتعقد کئے گئے ہیں جن میں لوگوں نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان ہونہار طالبعلموں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روبو ماسٹر دو ہزار سولہ کے نام سے ہونے والے اس  مقابلے میں  بتیس یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا کی جانب سے بنائے گئے روبوٹس نے فن کا مظاہرہ کیا۔