Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین میں اینٹوں سے بھرا ٹرک کھڑی کار پر الٹ گیا، چھے افراد ہلاک، مرنے والوں کی نعشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں

چین میں اینٹوں سے بھرا ٹرک کھڑی کار پر الٹ گیا، چھے افراد ہلاک، مرنے والوں کی نعشیں کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں
May 5, 2015
جیانگشی (ویب ڈیسک) چین میں سرامک ٹائلوں سے بھرا ٹرک ایک کھڑی کار پر الٹ جانے سے چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی نعشین کار کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں۔ واقعہ مشرقی چین کے صوبے جیانگشی کے شہر لیپنگ میں صبح سات بجے ہوا جب سرامک ٹائلوں سے لدا ٹرک کھڑی کار پر الٹ گیا جس سے کار کی باڈی مکمل طور پر پچک گئی اور کار میں سوار افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹریفک پولیس نے دو بڑی کرینوں کی مدد سے کارکو ٹرک کے نیچے سے نکالا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے کار کی چھت کاٹ کر نعشیں نکالیں۔ طبی عملے کے مطابق کار میں موجود افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔